جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی شیر جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب پہنچتے ہی بڑا کام ہو گیا

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ’سعودی ملٹری انڈسٹریز‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملک میں فوجی مصنوعات کی تیاری کے لیے آزادانہ طور پر کام کرسکے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوجی مصنوعات کی تیاری کے لیے نئی کمپنی مملکت کے ’ویژن 2030ء‘ کا حصہ ہے۔

ملٹری انڈسٹری کمپنی کے قیام سے سعودی عرب فوجی سازو سامان کی تیاری اور عالمی معیار کے مطابق فوجی اشیاء بنانے میں خود کفیل ہوسکے گا۔پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر نئی فوجی انڈسٹری کمپنی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ کمپنی کےقیام کے لیے ضروری تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ’ویژن 2030‘ پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی ملٹری انڈسٹری کو اگلے چند برسوں کے دوران فوجی سازو سامان تیار کرنے والی 25 بین الاقوامی کمپنیوں میں شامل کرنا ہے۔ سعودی عرب پہلے بھی فوجی سامان کی تیاری میں اہم شریک رہا ہے مگر اب مقامی سطح پر فوجی صنعت کے فروغ کے ذریعے مملکت کو دنیا میں ایک نیا مقام دلانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…