پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

برمودا ٹرائی اینگل ایک اور طیارے کو نگل گیا،افسوسناک واقعے نے دنیا کی نظریں پھر اس پراسرار مقام پرلگادیں

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)دنیا کی سب سے پراسرار جگہ برمودا ٹرائی اینگل میں ایک اور طیارہ پراسرا طور پر غائب ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سوارتھے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل کے اوپر 24 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے ایک اور طیارہ غائب ہو گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس طیارے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے طیارے کی تلاش کیلئے تگ ودو شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 100سالوں میں یہ پراسرا سمندری جگہ ایک ہزار سے زائد انسانوں اور طیاروں کو نگل چکی ہے۔ برمودا ٹرائی اینگل میں ہر سال سیکنڑوں طیارے اور بحری جہاز غائب ہو جاتے ہیں تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ ابھی تک ایک راز ہے جس سے کوئی پردہ نہیں اٹھا پا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے اس طیارے میں بدقسمت خاندان کے چار افراد سوار تھے جن میں 40 سالہ جینفر بلومن، 42 سالہ نیتھن الرچ اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔ یہ خاندان ایک چھوٹے طیارے میں پوریٹو ریکو سے ٹٹیسوائل جا رہا تھا کہ گزشتہ روز اچانک سہ پہر 2 بج کر 10 منٹ پر غائب ہو گیا۔ طیارے کے غائب ہونے کے مقام کا پتہ انسٹاگرام سے لگا جہاں پائلٹ نے اپنی آخری پوسٹ کی تھی جس کے مطابق طیارہ آخری مرتبہ برمود ٹرائی اینگل کے اوپر 24 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ماہرین اور امدادی ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ گزشتہ روز موسم بھی صورتحال ٹھیک تھی لیکن اس کے باوجود طیارہ گیا کہاں؟ بظاہر طیارے کو کسی قسم کے حادثے کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ یو ایس کوسٹ گارڈ کی خصوصی ٹیمیں طیارے کو ڈھونڈنے کیلئے بہاماس پہنچ چکی ہیں

جن کے ساتھ بہاماس کی ڈیفنس فورس اور دیگر امدادی ٹیمیں سرچنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ طیارے میں موجود خاندان کو ڈھونڈنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…