بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

شام کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کے ساتھ کیا ، کیاجارہاہے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بشارالاسد حکومت پرالزام عائد کیاہے کہ بشارالاسد حکومت نے فوجی جیل میں مارے جانے والے ہزاروں قیدیوں کی باقیات کو ختم کرنے کے لئے لاشوں کو جلانے کے لیے جگہ بنا لی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے سیٹلایٹ سے لی گئی چند تصاویر جاری کی ہیں جو ان کے مطابق اس عمارت کی ہیں جو شواہد چھپانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے

کہ دمشق کے باہر فوجی جیل میں ہزاروں قیدیوں کو اذیت اور پھانسی دی جاتی تھی۔تاہم شام نے تاحال اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے لیکن ماضی میں وہ اس قسم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فروری میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ 2011 سے 2015 کے درمیان جیل میں ہر ہفتے بڑے پیمانے پر پھانسیاں دی جاتی رہی ہیں۔تاہم شامی حکومت نے اس وقت ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد‘ اور ’بے معنی‘ قرار دیا تھا۔دو روز قبل شامی شہر سیدانیاں میں زیادتیوں کے حوالے سے مزید الزامات سامنے آئے ہیں۔نیئر ایسٹرن افیئرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری سٹوارٹ جونز کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شامی حکومت نے سیدانیاں جیل میں لاشوں کو جلانے کا بندوبست کیا ہوا ہے جہاں وہ معمولی شواہد کو بھی ختم کرنے کے لیے لاشوں کو جلاتے ہیں۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کام جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔کہ شامی حکومت نے سیدانیاں جیل میں لاشوں کو جلانے کا بندوبست کیا ہوا ہے جہاں وہ معمولی شواہد کو بھی ختم کرنے کے لیے لاشوں کو جلاتے ہیں۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کام جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔شامی حکومت نے سیدانیاں جیل میں لاشوں کو جلانے کا بندوبست کیا ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…