اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری اوردیگرپارٹی قیادت کےلئے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے جوکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دورمیں بندہو گئے تھے اب وہ کسی حدتک کھل گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ آصف زرداری کے فوج کے ساتھ روابط بحال ہو گئے ہیں
جس کی وجہ سے اب آصف زرداری میں ایک اعتماد نظرآتاہے جوسابق آرمی چیف کے دورمیں نظرنہیں آرہاتھا۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ آصف علی زر داری کی مختلف جلسوں میںتقاریر اور خطاب میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بڑے دھیمے مزاج کے ساتھ بات کرتے نظرآتے ہیں اوراب عمران خان پروہ پہلے کی طرح تنقید نہیں کررہے ہیں ۔آصف زرداری میں یہ تبدیلی فوج کے ساتھ رابطے بحال ہونے کے بعد آئی ہے ۔