جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سپاٹ فکسنگ ،شرجیل خان نے اعتراف کرلیا،افسوسناک انکشافات،کتنی سزا ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  مئی‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل شرجیل خان نے گھٹنے ٹیک دیے ، معطل کھلاڑی نے بکیوں سے رابطوں اورمعاملات طے کرنے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کوپی سی بی ٹریبیونل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان کے

کیس کی باقاعدہ سماعت شروع کردی۔سماعت کے دوران پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، شرجیل خان نے کئی الزامات تسلیم کر لیے ، معطل کھلاڑی نے اپنے اوپر لگائے گئے چھ میں سے چار الزامات کو تسلیم کیا۔بکیوں سے رابطوں اور معاملات طے کرنے کا اعتراف کرلیا ، معلومات چھپانے اور حکام کو تاخیر سے آگاہ کرنے کا بھی اقرار کیا تاہم کرکٹر نے بکیوں سے طے شدہ معاملات پر عمل کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا۔پی سی بی نے ٹربیونل کے سامنے بکیوں سے رابطوں اور ڈیل پرعملدرآمد کے ثبوت پیش کر دیئے ، شرجیل خان کے اعتراف کے بعد ان پر دو سے پانچ سال کی پابندی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کے اعتراف سے خالد لطیف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…