ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

’’ڈان لیکس 2‘‘ چین کیسے پاکستان کی زراعت پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،گوادر میں کیا ہو گا۔۔دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کی آڑ میں چین دراصل پاکستان کی زراعت پر قابض ہونا چاہتا ہے ، گوادر کے ساحل رات کو جاگیں گے، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈان لیکس ٹو کے اہم نکات بیان کردئیے، چین میں پاکستانی وفد میں سے کسی نے معلومات ڈان اخبار کو فراہم کیں، انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکن ہے کہ چین میں بیٹھی ہوئی پاکستان کی سرکاری شخصیات میں سے کسی نے سی پیک، ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے بارے معلومات فراہم کی ہیں جو ڈان لیکس ٹو کی شکل میں ڈان اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔خبر کو پڑھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صنعتی کم اور پاکستانی زراعت پر قابض ہونے کا چین کا منصوبہ ہے جس پر چین میں بے چینی پائی جاتی ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین میںپیوٹن اور باقی دنیا کے سربراہان بھی موجود ہیںاورچین میں مختلف قسم کے معاہدے ہو رہے ہیں اور عین اس وقت پاکستان میں یہ خبر شائع ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ریاست پاکستان اپنے آپ کو دنیا کے سامنے عجیب انداز میں پیش کر رہا ہے۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ڈان لیکس ٹو پاک چین تعلقات پر ایک متنازعہ رپورٹ ہے جس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ یہ حقائق ہیں یا کچھ اور۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا ڈان لیکس 2کے بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔چین میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کیا تماشا بنایا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے کے 6کوریڈور ز ہیں جو ترکی، روس، بنگلہ دیش، بھارت، وسطی ایشیاسے گزرتے ہیں مگر کہیں پر بھی اس قسم کی متنازعہ باتیں نہیں ہوئیں جتنی یہاں ہو رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…