بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اترپردیش کے انتہا پسند ہندو وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ نے کنٹرول لائن پر مارے گئے اپنے فوجی کے گھر والوں کو ماموں بنا دیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہا پسند ہندو وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ نے کنٹرول لائن پر مارے گئے اپنے فوجی کے گھر والوں کو ماموں بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کے ضلع دیوریا کا رہائشی اور بی ایس ایف کا جوان پریم ساگر چند روز قبل کنٹرول لائن پر جھڑپ میں مارا گیا۔ بھارتی حکومت اور فوج نے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا کہ پریم ساگر اور اس کے ساتھی کی نعشوں کو پاکستانی فوجیوں نے مسخ کیا

گزشتہ روز خود کو سادھو اور سادا مزاج ظاہرکرنیوالے وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ پریم ساگر کے اہلخانہ سے ملنے ان کے گائوں ٹکمپر پہنچے دورے سے چند گھنٹے قبل یوگی کو گرمی سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں پریم ساگر کے گھر اے سی فٹ کر دیا۔ صوفے اور قالین بچھا دیئے۔ گایوں کی سالوں سے بند ڈسپنسری کھل گئی۔ شہر تک جانیوالی ٹوٹی پھوٹی سڑکنئی بن گئی۔ یوگی ادتیاناتھ نے بمشکل آدھا گھنٹہ پریم ساگر کے اہلخانہ کے ساتھ گزارنا گوارہ کیا اور واپس چلے گئے۔ ان کے جاتے ہی سرکاری افسروں نے فوجی پریم ساگر کے گھر سے اے سی اتار لیا۔ صوفہ اور کارپٹ بھی اٹھا کر لے گئے۔ فوجی کے اہلخانہ ہونق ہو کر یہ منظر دیکھتے رہے۔جبکہ دوسری طرف بھارتی صحافی پر تیک سنہا نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 10 مئی کو ’’ہما نشو جوشی ہندو‘‘ نامی جعلی فیس اکائونٹ سے ایک ویڈیو شیر کی گئی جس میں ایک شخص جسکے دونوں ہاتھ بندھے تھے اور جسم پر شرٹ نہیں بعض افراد کلہاڑی سے اسکا سر کاٹ رہے ہیں مودی سرکاری کی ایما پر اس وڈیو کا کیپشن دیا گیا، پاکستان آرمی نے جن 2 بھارتی فوجیوں کے سر کاٹے ان میں سے ایک کی وڈیو کشمیر سے آگئی ہے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کرئیں تاکہ 56 انچ چھاتی رکھنے کے دعویدار (مودی) کو پتہ چل سکے بھارتی صحافی کے مطابق حقیقت یہ تھی کہ 5 مئی کو برازیل کے شہر کینائوس

میں ہائی وے کے قریب بنک لوٹنے والے ڈاکوں نے مزاحمت کرنیوالے 47 سالہ شخص ’’اورائیڈس ٹیلس ڈاسیلوا‘‘ کو کچھ دور لیجا کر مارا پیا اور کلہاڑوں کے وار کر کے اسکا سر تن سے جدا کردیا نعش ٹکڑے کر کے پھینک دی اس ہولناک واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی برازیل پولیس ملزموں کی تلاش کر ہی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہےنعش ٹکڑے کر کے پھینک دی اس ہولناک واردات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی برازیل پولیس ملزموں کی تلاش کر ہی ہے جبکہ بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان اور پاک فوج پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…