جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے پاکستان پر حملوں کا اعلان کردیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)اوایف اے سی کے ڈائریکٹر جان ای اسمتھ کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کو پاکستان کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں نشانہ بنائے گا جن میں فلاحی اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف گروہ بھی شامل ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے سہولت کار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔امریکہ نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ القرآن  کی قیادت کو منتشر کرنے اور مالی نظام میں خلل ڈالنے کے لیے نئی پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ القرآن (جے ڈی کیو) پر پابندی امریکہ کی درجن بھر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کانگریس میں جمع کردہ اس رپورٹ کے بعد عائد کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان سے تاحال مبینہ طور پر دہشت گرد گروہ بھارت اور افغانستان پر حملے کر رہے ہیں اور ان کی یہ سرگرمیاں مستقبل میں بھی ممکنہ طور پر جاری رہیں گے۔امریکہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں کا اطلاق طالبان اور القاعدہ پر بھی ہوگا جبکہ دولت اسلامیہ (داعش) خراساں سے تعلق رکھنے والے چند دہشت گرد رہنماؤں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جے ڈی کیو کی قیادت اور جے ڈی کیو، طالبان، القاعدہ، لشکر طیبہ، داعش اور داعش خراساں کے تین افراد جن کی بنیاد پاکستان میں ہے کے مالی نظام کو منتشر کرنا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے فارن ایسیٹ کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں حیات اللہ غلام محمد، علی محمد ابوتراب اور عنایت الرحمن کے ناموں کو مذکورہ گروپس کے باقاعدہ دہشت گرد کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔اوایف اے سی کے ڈائریکٹر جان ای اسمتھ کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کو پاکستان کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں نشانہ بنائے گا جن میں فلاحی اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف گروہ بھی شامل ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے سہولت کار کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…