اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی۔۔ آخری ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق کی والدہ نے ان کو یہ کیوں کہا؟

datetime 14  مئی‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’’مائوں کے عالمی دن‘‘ پرمصباح الحق کی والدہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ مصباح الحق کے 50گیندوں پر صرف 1رن کے نیا ریکارڈبنا نے پر مصباح الحق کی کلاس لے لی۔مصباح الحق کی والدہ کا کہنا تھا کہ تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی والدہ نے بتا یا کہ جب مصباح الحق کو کیریئر کے آخری میچ میں 50رنز پر صرف ایک سکور بناتے دیکھا تو میں حیران رہ گئی ۔اس کے بعد بیٹے سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران والدہ نے حیرانگی سے استفسار کیا کہ تم نے 50گیندوں پر صرف 1رن کیوں بنا یا ؟جس پر مصباح الحق نے ہنسنا شروع کردیا ۔والدہ نے مصباح الحق سے کہا کہ تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ؟اس بات پر والدہ اوربیٹے نے ہنسنا شروع کردیا ۔انہوں نے بتا یا کہ مصباح الحق بچپن سے ہی بہت محنتی تھے ،ایک دن میرے پاس آئے اور کہنے لگے ماں تم میرے لیے دعا نہیں کرتی ؟جس پر میں نے کہا کہ والدین ہمیشہ بچوں کے لیے دعا کرتے ہیں میں بھی تمہاری ترقی اور نوکری کے لیے دعائیں کرتی ہوں جس پر مصباح الحق نے کہا بس اسی لیے میرا کام نہیں ہو رہا ،آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں جس پر میں نے کہا کہ تمہارے لیے یہ دعا بھی کر دوں گی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…