جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ون بیلٹ روڈ منصوبہ‘ شہباز شریف نے سب کے دل جیتے لئے چین میں تقریر کرتے ہوئے کیا کام کیا؟ اوبامہ کی جھلک نمایاں

datetime 14  مئی‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ون بیلٹ ون روڈ سربراہی اجلاس،وزیراعلی نے لکھی ہوئی تقریر کی بجائے انتہائی مدلل انداز میں اپنے فی البدیع خطاب سے شرکاء کو خوب متاثر کیا ،اس انداز خطاب کو سربراہان مملکت نے خصوصی طو رپر سراہا ۔تجزیہ کار بھی اِس انداز کے متعرف ہوئے اُنہوں کا خیال ہے کہ شہباز شریف کے اِس انداز خطاب میں امریکہ کے سابق صدر اوبامہ کی جھلک خوب نمایاں رہی ۔یاد رہے کہ انٹر نیشل فورم پر اوبامہ فی البدیع خطاب کے حوالے سے اپنا منفرد اور جداگانہ مقام رکھتے ہیں

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اور روڈ ویژن رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے،چین کے صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اور روڈ ا قدام نہ صرف مستقبل کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے،بیلٹ اور روڈ فورم تعاون کو فروغ دینے پر مبنی مستقبل کا شاندار فریم ورک ہے،ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ او ر روڈ فورم ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سست عالمی اقتصادی بحالی اور اقتصادی عالمگیریت کو درپیش نئے خطرات کے پس منظر میں چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اور روڈ کا اقدام منفرد حیثیت رکھتا ہے،چینی صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کے جرات مندانہ اقدام کے ذریعے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی ہے،یہ اقدام ترقیاتی حکمت عملی کو نئی جہت دے گا،چینی صدر شی جن پنگ کابیلٹ اورروڈ کا ویژن خطے میں دیر پا امن، استحکام اور معاشی مضبوطی لائے گا،یہ معاشی ترقی کے سفر میں لوگوں کو شراکت دار بناکر دل و دماغ جیتنے کا تاریخی اقدام ہے،یہ شاندار اقدام لوگوں کو بااختیار بناکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور پر قابو پانے کاایک مؤثر طریقہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…