اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امیتابھ بچن کا مجسمہ کولکتہ کے مندر میں نصب کردیاگیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(این این آئی) یوں تو بولی وڈ کے شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں تاہم ان کے کچھ مداح ایسے بھی ہیں، جو انہیں پوجتے ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں تو بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداحوں کی باقائدہ رجسٹرڈ آرگنائزیشنز اور گروپ بھی ہیں،

جو ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔?ایسے ہی مداحوں نے امیتابھ بچن کا مجسمہ اب کولکتہ کے مندر میں بھی نصب کردیا۔آل بنگال امیتابھ بچن فینس ایسوسی ایشن(اے بی ایف اے) نے امیتابھ بچن کی نئی فلم’سرکار تھری‘ سے پہلے اس کی کامیابی کے لیے جہاں منتیں مانگیں، وہیں انہوں نے یہ منت بھی مانگی تھی کہ اگر ان کے گرو امیتابھ کی فلم کامیابی گئی تو وہ ان کا مجسمہ مندر میں نصب کریں گے۔اے بی ایف اے ممبران نے مندر میں امیتابھ بچن کا فائبر گلاس سے تیارشدہ 25 کلو وزنی، اور 6 فٹ، 2 انچ لمبا مجسمہ نصب کیا۔امیتابھ بچن کا یہ مجسمہ ان کے مداح آرٹسٹ سبارتا بوس نے تیار کیا، جس میں انہیں ان کے سرکار تھری کے کردار کا روپ دیا گیا۔مجسمے کو نصب کرتے وقت ان کے مداحوں نے سرکار تھری میں ان کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی پہن رکھا تھا، جب کہ مداحوں نے ان کے مجمسے کی آرتی اتارنے سمیت اس کی پوجا بھی کی۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم سرکار تھری 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی، اس فلم نے پہلے ہی دن بھارت میں 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…