لاہور(نیوزڈیسک)مصباح الحق کو اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے سربراہ شہریار محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کوآئی سی سی میچ ریفری بنانا چاہتاہے۔میچ ریفری بننے کے فیصلے کا اختیار خود مصباح الحق کے پاس ہوگا،
ہم چاہتے ہیں کہ مصباح الحق میچ ریفری بنیں۔ مصباح الحق کمنڑی کرتے ہیں یا پھر پی سی بی کی اس رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنی خاموش طبیعت کے عین مطابق میچ ریفری بننے کو ترجیح دیتے ہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا،شہریارخان نے کہا کہ مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری کے لئے نامزد کرنا چاہتے ہیں لیکن فیصلے کا اختیار خود مصباح الحق کے پاس ہے ۔چیئرمین پی سی بی کا اس بارے میں خیال ہے کہ ماضی میں اس معاملے میں پاکستان کے کچھ زیادہ کرکٹرز سامنے نہیں آئے لیکن اب آئی سی سی کے اس شعبے میں سابق کرکٹرز بڑی تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور انھیں خوشی ہوگی ،اگر مصباح اس بارے میں رضامندی ظاہر کریں۔مصباح الحق سے پہلے اس شعبے میں خدمات انجام دینے والوں میں پاکستان کے ماجد خان ،کرنل (ر)نوشاد،مرحوم وسیم حسن راجا،نسیم الغنی،اظہر خان اور ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کے منیجرکے فرائض انجام دینے والے طلعت علی ملک بھی شامل ہیں۔