آبیجان (آئی این پی)آئیوری کوسٹ میں ملکی فوج نے احتجاج کے طور پر کئی فوجی اڈوں اور سڑکوں پر فائرنگ کردی جس کے باعث کئی شہروں سمیت دارالحکومت آبیجان میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آئیوری کوسٹ میں فوج نے احتجاج کے طور پر کئی فوجی اڈوں اور سڑکوں پر فائرنگ کردی۔
بتایا گیا ہے کہ اس احتجاج میں شامل زیادہ تر سابق باغی ہیں، جو اب فوج میں ملازم ہو چکے ہیں۔ حکومت نے ان کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ بونس دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ ان فوجیوں نے یہ احتجاج اس وقت شروع کیا، جب ان کے ترجمان نے اعلان کہ تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں حکومت سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔