منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز میں پاکستانی ٹیم نے حیرت انگیزداستان رقم کردی

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی )پاکستانی ٹیم نے سست بیٹنگ کی داستان رقم کر دی، ویسٹ انڈیز سے سیریز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر2271 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا،اظہر علی 530 اور مصباح الحق 444 ڈاٹ بالز کھیل کر بولرز کو تھکانے میں کامیاب رہے۔تفصیلات کے مطابق کیریبیئنز سے ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم نے خاصی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے،

ناتجربہ کار حریف کیخلاف بیٹسمینوں نے اب تک 5 اننگز میں ہی2271 ڈاٹ بالز کا سامنا کر لیا،اس دوران ٹیم نے مجموعی طور پر2823 گیندیں کھیلیں۔ جمیکا ٹیسٹ میں پاکستانی پلیئرز نے پہلی اننگز کی652 اور دوسری میں48 بالز پر کوئی رن نہ بنایا، مجموعی طور پر894 گیندوں میں سے 194 پر بیٹسمینوں کا اسکور آگے بڑھا،700 پر اسکور بورڈ ساکت رہا۔ بارباڈوس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں679 اور دوسری میں179 ڈاٹ بالز تھیں،مجموعی 1050 گیندوں میں سے182 پر رنز بنے اور868 ضائع ہوئیں۔ جاری روسیو ٹیسٹ کی پہلی باری میں مہمان کھلاڑیوں نے 879میں سے 703 ڈاٹ بالز کھیلیں، 176 پر رنز بنے۔سب سے زیادہ سست بیٹنگ کرنے والوں میں اظہر علی سرفہرست ہیں، انھوں نے662میں سے530 بالز پر کوئی رن نہیں بنایا، سیریز میں وہ اب تک258 رنز اسکور کر چکے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ38.97 ہے۔ کپتان مصباح الحق نے583 میں سے444 ڈاٹ بالز کھیلیں،انھوں نے اب تک269رنز بنائے ہیں، ان کا اسٹرائیک ریٹ 46.14 رہا، یاد رہے کہ مصباح کیریئر کا ا?خری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انھوں نے جاری میچ کی پہلی باری میں کھاتہ 22 ویں گیند پر کھولا اور پھر51 بالز تک ان کا اسکور 1 ہی رہا، اس کے بعد چوکا لگا کروہ 5 تک پہنچے، وہ اس اننگز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…