پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے ایک سفارتکار نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ حکومت امریکا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے خارجہ امور کے اعلی عہدیدار چوئی سون ہوئی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا مطلوبہ شرائط پوری کرتا ہے تو ان کی حکومت
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہو جائے گی۔ اس پیشرفت کو جزیرہ نما کوریا پر جاری موجودہ کشیدہ صورتحال میں بہتری کا ایک اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنا جوہری پروگرام اور میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔