کابل/واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید فوجیوں کے تعیناتی کے باوجود افغانستان میں سلامتی اور سیاسی صورتحال میں ابتری پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے جلد ہی فیصلہ کرنے والے ہیں۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن حکومت اس شورش زدہ ملک میں مزید پانچ ہزار فوجیوں کی تعینات کر سکتی ہے۔ اس وقت افغانستان میں تقریبا ساڑھے آٹھ ہزارامریکی فوجی موجود ہیں۔ تاہم امریکی نیشنل سکیورٹی کے مشیر ہربرٹ مک ماسٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔