اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ۔۔ ہر طرف سے مبارک بادیں آنے لگیں 

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منا ئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین اور باؤلر محمد حفیظ نے اپنی شادی کی سالگرہ ئی اور اس حوالے سے ان کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پراپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

سٹار کرکٹر کو شادی کی سالگرہ پر اہل خانہ ،ساتھی کرکٹرز، دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو ئے ۔محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007ء میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں۔ نازیہ حفیظ نے ٹویٹر پر تصویر کے ساتھ پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی شوہر محمد حفیظ کو شادی کی سالگرہ کی مباکرباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس محبت ، عزت اور اعتماد کا شکریہ جو تم نے مجھے اس خوبصورت سفر کے دوران دیا اور ابھی بہت ساری خوشیاں باقی ہیں ۔محمد حفیظ کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوڑے کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات جاری کیے ۔ ایک شہری نے کرکٹر کی بیوی نازیہ حفیظ کے بارے محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپکی بیوی اداکارہ ماہرہ خان جیسی نظر آتی ہیں۔ ثمن علی نے اپنے ٹویٹ میں جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اللہ آپ دونوں کو بری نظر سے بچائے ‘‘۔‎

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…