تل ابیب(نیوزڈیسک)ایران اورپاکستان کو لڑانے کا منصوبہ،دہشت گرد تنظیم کے پیچھے دراصل کون سا ملک ہے؟وہ امریکہ یا بھارت نہیں بلکہ! حیرت انگیزانکشاف، تفصیلات کے مطابق معروف میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اسرائیل نے 2007اور2008میں ایران سے لڑنے کے لیے کالعدم جنداللہ کی جنگجوؤں کو تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے کے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا ۔
اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکا کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے تھے اور ان کی ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کی جانب سے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر ز کا استعمال بتایاگیاتھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ جنداللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کی بنیادیں پاکستان میں ہیں اور اسی تنظیم نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی علاقے میں کارروائیاں کر کے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کے10 اہلکاروں کو قتل کیا۔