اسلام آباد (نیوزڈیسک) گستاخانہ مواد،فیس بک نے حیران کردیا،پاکستان کے بارے میں بڑا اعلان،تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ فیس بک نے اپنی ویب سائٹ سے 65 فیصد گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس کے آپریٹرز کچھ شکایات پر کارروائی نہیں کررہے اسی وجہ سے گستاخانہ مواد پر مشتمل ویب سائٹس اور پیجز بلاک کئے گئے ہیں۔
گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔ پی ٹی اے حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مئی اور جون میں فیس بک اور دیگر آپریٹرز پاکستان آرہے ہیں جواس مسئلے کے حل کیلئے پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کریںگے ۔ اس سلسلے میں فیس بک انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔