کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقن ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019ء ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی پر مرکوز ہے
میگا ایونٹ کے بعد مجھ سمیت کئی سینئرز کھلاڑی کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور کر رہے ہیں، اگلے دو برس تک تینوں فارمیٹس میں بھرپور انداز سے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ورلڈکپ کے بعد کیریئر اختتام کرنے کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں میں چاہتا ہوں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں لیکن انہوں نے 2019ء ورلڈکپ کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ روزہ کرکٹ سے دوری اختیار کر رکھی ہے اسلئے میں ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ ڈوپلیسی نے 40 ٹیسٹ میچز میں 2426 رنز، 107 ون ڈے میچز میں 3943 اور 36 ٹی ٹونٹی میچز میں 1129 رنز بنا رکھے ہیں۔