منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

حکومت کا اگلا ہدف کلبھوشن کی بھارت کو باعزت حوالگی ،اہم شخصیت نے واضح اعلان کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2017 |

لاہور( آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت کا اگلا ہدف کلبھوشن کی بھارت کو باعزت حوالگی ہے،جہاں قانون کی بجائے افراد بالادست ہوں وہاں قومی سلامتی کو بھی انصاف نہیں ملتا، کب تک پاکستان کا مفادافراد کی ضرورتوں اور مصلحتوں کی سولی چڑھتا رہے گا۔نیوز لیکس کا ڈراپ سین آخری سین نہیں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، نواز شریف اقتدار میں آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں،

قانون کا جنازہ 17 جون 2014 ء کے دن اٹھ گیا تھا جب ریاست نے اپنے 100 شہریوں کو گولیاں سے چھلنی کیا اور پھر ایف آئی آر بھی درج نہ ہونے دی ،اب میڈیا اور’’ گستاخ‘‘ اینکرز اور صحافیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہو گا،جس ملزم حکومت سے جواب مانگا گیا تھا اس نے الٹا جواب طلبی کرڈا لی، سیٹلمنٹ کی خبر منظر عام پرآنے کے بعد مشرقی یا مغربی بارڈر پر ایک گولی چلنے کی آواز نہیں سنی گئی ، گزشتہ روز انہوں نے عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو جواب دینا چاہیے کہ اگر کوئی مسئلہ نہیں تھا تو کئی ماہ تک نیو زلیکس انکوائری رپورٹ پردہ راز میں کیوں رہی اور اسے مسترد کرنے کی ضرورت پیش کیوں آئی ؟ جب حکومتی اور ریاستی معاملات مصلحتوں کا شکا ر ہو جائیں تو پھر وہ دعا کی گھڑی ہوتی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ نہیں جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں۔2ستمبر 2016 کے دن قصاص تحریک کے پہلے مرحلہ کے موقع پر راولپنڈی جلسہ عام میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ عملی شکل میں سامنے آنا شروع ہو گئے ۔قومی سلامتی کے اداروں پر حملوں کی یہ ابتدا ہے ،یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا ،دیکھتے ہیں کہ اداروں میں لچک اور کتنا صبر ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری جدوجہد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہے جس دن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل انجام کو پہنچ گئے

اس دن پانامہ لیکساور نیوز لیکس کو بھی انصاف مل جائے گا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمشن کی رپورٹ مرتب کرنیوالے غیور جج نے رد و بدل سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جا رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…