اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوتے گرفتار۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوتے گرفتارکر لیا گیا۔ سبطین کاظمی کو اسلام آباد سے مانچسٹر فرار کی کوشش کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ سے ایف آئی اے
نے گرفتار کیا۔ ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل ہےجس سے گرفتاری میں آسانی ہوئی۔ واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کیس میں متعدد افراد گرفتار تھے تاہم مرکزی ملزم سبطین کاظمی اس وقت سے اب تک روپوش رہا۔