نئی دہلی/اسلام آباد (آئی این پی)بھارت میں چین کے سفارتخانے نے اپنے سفیرکے خطاب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)کا نام تبدیل کرنے سے متعلق بیان کے حصے کو اصل متن سے حذف کردیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں چین کے سفارتخانے نے ویب سائیٹ سے اپنے سفیر لوووجاؤہوئی کے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)کا نام تبدیل کرنے سے متعلق دیئے گئے بیان کے حصے کو اصل متن سے حذف کردیا ہے ۔ چینی سفیر لوووجاؤہوئی نے گزشتہ روز کہاتھاکہ ان کا ملک اربوں ڈالر مالیت کے
منصوبے (سی پیک)جس کے بارے میں نئی دہلی کے تحفظات ہیں کا نام تبدیل کرنے کو تیار ہے تاہم چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری سرکاری متن میں اس بیان کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔ سی پیک کا مقصد علاقائی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور رابطے کو فروغ دینا ہے ۔
سی پیک کے نام کی تبدیلی ،بھارت میں چینی سفیر کوجب ’’غلطی‘‘کااحساس ہوا تو کیا کردیا؟،بھارتی ششدر
10
مئی 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں