لاہور(این این آئی)پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموںکے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوںمیں زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس ہے ،انہوں نے 2000ء سے2006ء تک8ٹیسٹ میچوںکی14اننگزمیں101.16کی اوسط سے1214رنزبنائے جن میں 7سنچریاںاور3نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور192رنزہے۔
دوسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکے برائن لارانے1990ء سے2006ء تک12ٹیسٹ میچوںکی22اننگزمیں53.31کی اوسط سے1173رنزبنائے جن میں 4سنچریاںاور3نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور216رنزہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے1993ء سے2006ء تک15ٹیسٹ میچوںکی24اننگزمیں53.52کی اوسط سے 1124 رنز بنائے جن میں 4سنچریاںاور5نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور177رنزہے۔چوتھے نمبرپرویسٹ انڈیزکے سرویون رچرڈز نے 1975ء سے1988ء تک16ٹیسٹ میچوںکی27اننگزمیں41.96کی اوسط سے1091رنزبنائے جن میں 2سنچریاںاور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور123رنزہے۔پانچویںنمبرپرویسٹ انڈیزکے کارل ہوپرنے1988ء سے2002ء تک14ٹیسٹ میچوں کی 27 اننگز میں 45.36کی اوسط سے998رنزبنائے جن میں 3سنچریاںاور4نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور178رنزناٹ آؤٹ ہے۔