اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نقل کرنے کی اجازت نہ دینے پرمبینہ رینجرز اہلکاروں کی کالج کے پروفیسروں سے بدتمیزی ، دست درازی کی کوشش۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک مقامی کالج میں مبینہ رینجرز اہلکاراور اس کے ساتھیوںنے نقل کی اجازت نہ دینے پر پروفیسروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے دست درازی کی کوشش کی۔ ویڈیو بنانے والے پروفیسر سے موبائل کھینچنے کی کوشش بھی کی۔
رپورٹ میں کالج کے پرنسپل احسان خورشید کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسپکٹر کے عہدے پر تعینات ایک رینجرز اہلکار نے امتحانی سینٹر میں داخل ہو کر طلبا کو نقل کروانے کی کوشش کی مگر نقل کروانے کی اجازت نہ دئیے جانے اور اس کام سے روکنے پر اس نے پروفیسروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے دست درازی کی کوشش کی اور موبائل فون جس سے اس کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی کو بھی کھینچنے کی کوشش کی ہے ۔ طلبانے رینجرز اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں نہ تو اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے اور نہ ہی اس کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کی گئی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر پولیس نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔طلبانے رینجرز اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں نہ تو اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے اور نہ ہی اس کی گرفتاری سے متعلق تصدیق کی گئی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر پولیس نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
https://www.facebook.com/kainat.farooq8/videos/1821203688197284/