ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبویﷺ میں ہماری کیا بات ہوئی تھی؟ نواز شریف کی خاطر فوجی کیریئر دائو پر لگانے والے سابق اے ڈی سی میجر خالد کے اہم انکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مبینہ اے ڈی سی میجر خالد نے کہا ہے کہ میں نے میاں صاحب کو لیہ میں تقریر کرتے ہوئے سنا کہ ہم دوستوں کے دوست ہیں اور ہم دوستی نبھاتے ہیں، یہ سن کر مجھے بہت عجیب لگا اور میں نے سوچا کہ میں قوم کو حقیقت بتائوں۔ میاں نواز شریف کیا کسی کے ساتھ دوستی نبھائیں گے؟ دوستی تو ان کے ساتھ ہم نے نبھائی ہے۔

جب سب لوگ میاں نواز شریف کو چھوڑ کر بلوں میں گھس گئے تھے تو اس وقت صرف ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے۔ ہم نے میاں نواز شریف کی خاطر اپنا فوجی کیریئر تک تباہ کر دیا۔ میجر خالد کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کو یاد دلاتا ہوں کہ عید الفطر کے دن 2001 میں مسجد نبوی میں جو ہماری ملاقات ہوئی تھی اس میں کیا بات ہوئی؟ اس راز کو راز ہی رہنے دیں؟ میجر خالد نے کہا کہ میاں صاحب میری آپ سے گزارش ہے کہ اب پتہ نہیں زندگی کتنی باقی ہے اس لئے اپنی آخرت سنواریں اور منافقت اور جھوٹ چھوڑ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…