بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

واپسی کا کوئی ارادہ نہیں،ہزاروں فوجیوں کی روانگی،امریکہ نے پھر افغانستان کارُخ کرلیا،حیرت انگیزفیصلہ،تفصیلات جاری

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/واشنگٹن (آئی این پی )امریکی فوجی حکام اور محکمہ خارجہ نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کیلئے 3000 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی سفارش کردی ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوجی حکام اور محکمہ خارجہ نے طالبان کے خلاف کارروائیوں کے لیے3000اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ان تجاویز کے تحت فوجی کمانڈرز کو طالبان کے خلاف فضائی کارروائیوں کا اختیار بھی دوبارہ حاصل ہو جائے گا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ابھی تک اس منصوبے کی منظوری نہیں دی ہے جبکہ ان تجاویز میں یہ درخواست بھی شامل کی جا سکتی ہے کہ نیٹو ممالک بھی تین سے پانچ ہزار فوجی افغانستان بھیجیں۔اس وقت افغانستان میں نیٹو کے 13 ہزار فوجی اہلکار اور امریکہ کے آٹھ ہزار چار سو فوجی اہلکار تعینات ہیں۔افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکہ کا جنگی مشن 2014 میں ختم ہوگیا تھا تاہم افغان فوجیوں کی تربیت اور مدد کے لیے وہاں امریکی فوج کے خصوصی دستوں کے اہلکار تعینات ہیں۔رواں برس فروری میں افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے سینیٹ کی کمیٹی کو افغانستان میں فوج کی صورتحال پر بتایا تھا کہ انھیں ‘چند ہزار فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے’ اور انھیں تعطل ختم کے لیے مزید فوجیوں کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی سفارشات ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب گذشتہ ماہ طالبان نے ایک فوجی اڈے پر حملے کر کے 135 افغان فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔اس کارروائی کے ایک ہفتے بعد طالبان نے ‘موسم بہار’ کی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں کو گذشتہ برس امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنما ملا منصوری کی نسبت سے ‘آپریشن منصوری’ کا نام دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…