منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

خیبر پختو نخوا حکومت نے خاموشی سے ایسا کام کردکھایا کہ عرصے تک یادرکھاجائیگا، ہر ضلع کے بے گھرعوام کا اپنا اور سستا گھر،حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  مئی‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )حکو مت خیبر پختو نخوا نے صو بہ بھر میں خصو صاً غریب اور متو سط طبقہ اور سر کا ری ملا زمین کو در پیش رہا ئش کا مسئلہ حل کر نے کی غر ض سے ہر ضلع میں کم قیمت گھروں پر مشتمل سٹیلا ئٹ ٹا ؤن بنا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس منصو بے کا آغاز ہزارہ ڈویژن سے کیا جا ئے گاجہا ں خیبر پختو نخوا ہ ہا ؤ سنگ اتھا رٹی کے اعداد و شما ر کے مطا بق دو لا کھ 12ہزار253گھرو ں کی کمی ہے ۔

ہزارہ ڈویژن میں شا مل تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں سیٹلا ئٹ ٹاؤن کے قیا م کے لئے 500سے 20ہزار کنا ل غیر زر عی اور دستیا ب ارا ضی کی نشا ن دھی 20مئی2017تک کردیں جہا ں خواہش مند افراد کو پا نچ مر لے کاپلا ٹ صر ف تین لا کھ رو پے میں قر عہ اندا زی کے زریعے دستیا ب ہو گا جبکہ پلا ٹو ں پر گھرو ں کی تعمیر کے لئے انتہا ئی رعا یتی ما رک اپ شر ح پر بنکو ں سے چا ر ارب59رو ڑ رو پے کے قر ضو ں کے اجرا ء کے اقدا ما ت بھی کئے جا رہے ہیں ۔یہ تفصیلا ت منگل کے روز خیبر پختو نخوا ہا ؤ س ایبٹ آباد میں وزیر اعلی کے مشیربرا ئے ہا ؤ سنگ ڈا کٹر امجد خا ن کی زیر صدا رت منعقدہ اجلاس میں بتا ئی گئیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ارشد نوید ،ہزارہ کے تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں بٹگرا م ،ما نسہرہ اور تور غر کے ضلعی نا ظمین،پروا نشل ہا ؤ سنگ اتھا رٹی کے ڈائیر یکٹر جنر ل اعجاز افضل اور دیگر متعلقہ افسرا ن نے شر کت نے کی جب کہ اتھا رٹی کے ڈائیر یکٹر ٹا ؤ ن پلا ننگ سیف الر حمن عثما نی نے اجلاس کے شر کا ء کو منصو بے سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی مشیر ہا ؤ سنگ اتھا رٹی ڈا کٹر امجد خا ن نے اجلاس میں بتا یا کہ صو با ئی ہا ؤ سنگ اتھا رٹی 2004میں قا ئم کی گئی تھی لیکن بد قسمتی سے صو بے میں بے گھر لو گو ں کے لئے ہا ؤ سنگ کا مسئلہ حل کر نے کی کو ئی منصو بہ بندی نہیں کی گئی ۔

تا ہم انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چےئر مین عمرا ن خا ن نے کم آمدنی وا لے لو گو ں کی اس مشکل کو محسو س کر تے ہو ئے کم قیمت گھرو ں پر مشتمل ہا ؤ سنگ کا لو نیا ں ہر ضلع میں قا ئم کر نے کی ضرو رت پر زور دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ٹی ایم اے ز اور دیگر بلدیا تی ادا رو ں کے پا س ٹا ؤ ن پلا ننگ کے ما ہر عملے اور وسا ئل کی کمی جیسے مسا ئل نے بے ہنگم آبادیو ں کو جنم دیا اس لئے صو با ئی ہا ؤ سنگ اتھا رٹی نے تما م سہو لیا ت سے آرا ستہ اور منظم ٹا ؤ ن بنا نے کا کا م اپنا ذ مہ لیا ہے ۔انہو ں نے پہا ڑی اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرو ں کی معرو ضا ت کے جوا ب میں وا ضح کیا کہ تو ر غر اور کو ہستا ن جیسے اضلا ع جہا ں ہموار ارا ضی کی کمی ہے کے لئے الگ منصو بہ بندی کر کے ہا ؤ سنگ کا مسئلہ حل کیا جا ئے گا۔

انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت ایک با قا عدہ حکمت عملی کے تحت بے گھر لو گو ں کی رہا ئش کامسئلہ حل کر نے کی را ہ میں حا ئل رکا وٹیں دور کر نے کے لئے تما م متعلقہ حلقو ں سے را بطہ کر کے ان سے تجا ویز حا صل کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ شا ملا ت کی ارا ضی سے پیدا ہو نے وا لے تنا زعا ت کا را ستہ ر و کنے کے لئے با قا عدہ قا نو ن سازی کی تجو یز بھی وزیر اعلیٰ کو غور کے لئے پیش کی جا ئے گی۔اجلاس کے دورا ن ہر ضلع میں سٹیلا ئیٹ ٹا ؤن قا ئم کر نے کی سکیم کے قا بل عمل ہو نے کا بھی تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور اس منصو بے کی راہ میں ممکنہ مشکلا ت اور رکا وٹو ں کی نشا ندہی کی گئی ۔

اجلاس میں شر کا ء نے عوا م کے لئے پلا ٹو ں اور تعمیرا تی قر ضو ں کے حصو ل کا طر یقہ کا ر آسا ن بنا نے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہر ضلع میں ایک سہو لت مر کز قا ئم کیا جا ئے گا جہا ں در خواست گزارو ں کو مکمل رہنما ئی اور تما م ضرو ری سہو لیا ت اور خد ما ت دستیا ب ہو ں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…