جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان پر حملہ ،بھارتی فوج کو بڑا حکم جاری،راجناتھ سنگھ کا دماغ پھرگیا،بڑے بڑے دعوے

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/پالی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2016کی سرجیکل سٹرائیک کا پیغام پڑ ھ لے ، سرجیکل سٹرائیک پاکستان کیلئے ایک پیغام تھاکہ ضرورت پڑنے پر بھارت کسی بھی وقت سرحد پار کرسکتا ہے،بی ایس ایف کو پاکستا ن کی طرف سے

کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا ہے ، پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن اگر پاکستا ن گولیاں چلائے تو پھر ہماری طرف سے چلائی جانے والی گولیوں کا شمار نہیں کیا جانا چاہیے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مغربی ریاست راجستھان کے شہرپالی میں مہارانا پرتاب کی مورتی کے افتتاح کے بعد ایک اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف )کو پاکستا ن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا حکم دیا ہے ۔ڈی جی بی ایس ایف کو میں نے حکم دیا ہے کہ پہلی گولی ہماری طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن اگر پاکستا ن گولیاں چلائے تو پھر ہماری طرف سے چلائی جانے والی گولیوں کا شمار نہیں کیا جانا چاہیے۔اپنی حکومت کی کامیابیو ں کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے تین سالہ اقتدار میں ملک کا سر دنیا کے سامنے بلند کیا ہے کہ اب بھارت نریندر مودی کی قیادت میں کمزور ملک نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…