اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کا پاکستان کے نادار اور عارضی بے گھر افراد کے لیے 878 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ، 58 ہزار خاندان مستفید ہونگے۔ترجمان سعودی سفارتخانہ رائے الغامدی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 878 میٹرک ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا ہے جو 58 ہزار سے زائد خاندانوں کو پہنچایا جائے گا،
ترجمان سعودی سفارتخانہ کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے ساڑھے 3 لاکھ افراد اس تحفہ سے مستفید ہونگے، تحفہ فاٹا کے عارضی بے گھر افراد اور نادار افراد میں تقسیم کیا جائے گا جس سے سے نادار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔