اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مودی لیکس میں بھارتی کرکٹ میں نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 10  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی) مودی لیکس نے بھارتی کرکٹ میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے مہندرا سنگھ دھونی کا ایک ایمپلائمنٹ آفر لیٹر سوشل میڈیا پر لیک کیا جو انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین این سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹ نے جاری کیا تھا۔

مودی نے سوال اٹھایا کہ دھونی سالانہ 100 کروڑ روپے کماتے ہیں، انھیں اس ملازمت کی ضرورت کیوں پیش آئی۔علاوہ ازیں للت مودی نے لکھاکہ ایسا صرف بھارت میں ہی ہوتا ہے جہاں بی سی سی آئی کے پرانے آفیشلز کی جانب سے ایک کے بعد ایک توہین کا سلسلہ جاری ہے، اس کی وجہ نارتھ بلاک ہے لیکن سب سے حیران کن دھونی کو دیا جانے والا یہ کنٹریکٹ ہے، انھوں یہ کنٹریکٹ کیوں دیا گیا، وہ ایک برس میں 100 کروڑ روپے کماتے اور اس کے باوجود این سری نواسن کا ملازم بننے کو تیار ہوگئے، میں اس بات پر شرط لگاتا ہوں کہ ایسے ہی کئی اور کنٹریکٹس موجود ہیں۔یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 2012 میں انڈیا سیمنٹ میں نائب صدر کے طور پر تقرر ہوا تھا، جہاں ان کی بنیادی تنخواہ 43 ہزار روپے ماہانہ تھی جبکہ مودی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے لیٹر کے مطابق انھیں ماہانہ بنیادوں پر 21 ہزار 970 روپے فکسڈ مہنگائی الانس، 20 ہزار روپے خصوصی ادائیگی اور 60 ہزار روپے خصوصی الانس کی مد میں ملتا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…