بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈومینیکا(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ (آج) بدھ سے سیونڈسرپارک ڈومینیکا میں شروع ہوگا ،3میچوں کی سیریز1-1سے برابر ہے،پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے اور پہلی بار ویسٹ انڈیز میں تٰسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہو گا،کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے،

فیصلہ کن ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان نے مسلسل دوسرے روزبھی بھرپورٹریننگ کی، وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلزکے بعد سلپ کیچزپرتوجہ دی گئی،آخری ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے، اوپنراحمد شہزاد کی جگہ شان مسعود جبکہ شاداب خان کی جگہ وہاب ریاض کومیدان میں اتاراجاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے7وکٹوں سے جیتا،میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 106رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریزایک ایک سے برابرکردی۔ قومی ٹیم حتمی معرکہ کیلئے بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے، ٹیم نے ڈومینیکا میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں فٹنس اورفیلڈنگ پرخاص توجہ دی گئی۔پاکستان کے پاس ویسٹ انڈین سرزمین پرپہلی بارٹیسٹ سیریزجیتنے کا آخری موقع ہے۔ کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی کیرئیرکےآخری ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے، فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، احمدشہزاد کی جگہ شان مسعود کوموقع مل سکتا ہے۔قومی ٹیم ونڈسرپارک ڈومینیکا میں پہلی بارٹیسٹ میچ کھیلے گی، اب تک اس گراؤنڈ پرکھیلے گئے4میچزمیں ویسٹ انڈین ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی، 2میں شکست جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کے دفاع کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

ڈومینیکا میں شکست یا ڈرا پاکستان کونیوزی لینڈ سے نیچے چھٹے نمبر پر دھکیل دے گی۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے، کپتان مصباح الحق کیرئر کے 75ویں اور آخری ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، وہ اب تک 5ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں،42 سالہ مصباح نے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

یونس خان 117 ٹیسٹ میچوں میں 10 ہزار 46 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، وہ 33 نصف سنچریاں اور 34 ریکارڈ ساز سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیسٹ میچ جیت گیا تو یہ دو سینئر کھلاڑیوں کے لیے خوبصورت تحفہ ہو گا اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…