منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

کیا آپ بتا سکتے ہیں راتوں رات سٹار بن جانے والا یہ نوجوان اصل میں کون ہے؟

datetime 10  مئی‬‮  2017 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی طالبعلم رضا پرستش اپنے پسندیدہ کھیل کی ہستی لیونل میسی سے اتنی مشابہت رکھتے ہیں کہ رواں ہفتے عوامی نظام میں خرابی پیدا کرنے پر وہ جیل جانے سے بال بال بچے۔ایران کے مغربہ شہر حمدان میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رضا کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے جم غفیر امڈ آیا اور پولیس کو ہنگامی صورتحال اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانا مشکل ہو گیا

اس پر قابو پانے کیلئے انہیں کچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔رضا کی شکل میسی سے اتنی مشابہت رکھتی ہے کہ یورو اسپورٹ نے اصل میسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے غلطی سے ان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔اس تمام معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب دیوانگی کی حد تک فٹبال سے لگاؤ رکھنے والے رضا کے والد نے اپنے بیٹے کی بارسلونا کی دس نمبر کی جرسی میں تصویر کھینچ کر اسپورٹس ویب سائٹ کو ارسال کر دیں۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے رات میں تصویر بھیجی اور صبح انہوں نے مجھے کال کر کے انٹرویو کیلئے آنے کا کہا۔‘ابتدا میں ہچکچاہٹ کے باوجود 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح بال کٹوا لیے اور اکثر باہر جاتے ہوئے بارسلونا کی جرسی پہننے لگے۔ ان کی یہ کاوش رنگ لے آئی اور انہیں جلد ہی انٹرویو اور ماڈلنگ کیلئے مختلف لوگوں نے رابطہ کرنا شروع کردیا۔رضا نے کہا کہ اب لوگ واقعی مجھے ایرانی میسی کے طور پر دیکھنے لگے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں سب کچھ ویسے ہی کروں جیسے میسی کرتے ہیں۔ایران میں لوگ فٹبال سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے اکثر اوقات رضا کو لوگ میسی سمجھ کر ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔رضا پرستش بھی فٹبال سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی پیشہ ورانہ فٹبال نہیں کھیلی لیکن وہ فٹبال کی چند تراکیب سیکھ رہے ہیں

59107226519f2

اپنے چاہنے والوں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔

5910722658c0a

 

591072265b92f



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…