بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حج کے موقع پر سعودی عرب میں بڑی تباہی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، کون کیا بھیانک کھیل کھیلنے جا رہا تھا؟

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک شدت پسند کو حراست میں لیا جس نے ایسا انکشاف کیا کہ ہر مسلمان پریشان ہو جائے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس شدت پسند نے اعتراف کیا کہ وہ حج کے موقع پر دہشت گردی کی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ شدت پسند شامی شہری ہے جس نے بتایا کہ وہ حج آپریشنز میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی تھی جس میں اس نے اپنے فالوورز سے کہا تھا کہ ”دعا کریں کہ میرا خودکش حملہ کرنے کا مشن کامیاب ہو جائے۔“ اس ٹویٹ پر سعودی فورسز حرکت میں آئیں اور اس کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے ایک یو ایس بی برآمد ہوئی جس میں داعش کے لوگو سمیت دیگر شدت پسندانہ مواد موجود تھا۔ فورسز نے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں اس کے اقبال جرم کرنے پر اسے 12سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…