انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی ایران کے ساتھ 70 کلومیٹر کی سرحد پر دیوار بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، اس دیوار پر خار دار تار اور لائٹس بھی لگائی جائے گی ، ترکی کے مشرقی صوبے ’اگری ‘ اور’ اگدر‘ میں ایرانی سرحدکے ساتھ ساتھ یہ دیوار تعمیر کی جائے گی۔ اس حفاظتی دیوار کے ساتھ کیمرے بھی لگا ئے جائیں گئے۔
ترک حکام کے مطابق ترکی کے اندردہشت گردی کی کاروائی کرنے والی ’کرد‘ تنظیم کے کیمپ انہی علاقوں میں ہیں۔ یاد رہے اس پہلے ترکی شام کی سرحد کے ساتھ بھی دیوار تعمیر کی ہے جس کا مقصد شام اور عراق کی طرف سے ہونے والی خودکش حملے تھے۔ سیکیوڑٹی فورسز نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اُٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔