کوئٹہ (این این آئی)پاک افغان چمن بارڈر چوتھے روز بھی آمدروفت کے لیے بند رہا، نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں قطاروں میں کھڑی رہیں۔ پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کے سبب افغان بارڈر پر واقع دیہاتوں کے عوام نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے پرانا چمن کے علاقے میں خیمہ
بستی آباد کردی گئی جنہیں پی ڈی ایم اے خوراک،خیمے سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کررہا ہے ٗ پاک افغان سرحد کی بندش کے حوالے سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں. کشیدگی کے سبب افغان بارڈر پر واقع دیہاتوں کے عوام نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔