منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کیخلاف بھی قدم اُٹھالیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر /نئی ہلی (آئی این پی)مودی سرکار نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں 34پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے آغاز کے بعدکٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان اور سعودوی عرب کے تمام 34 چیلنز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔محبوبہ مفتی نے یہ ہدایات اس خدشے کے پیش نظر جاری کی ہیں کہ

ان چینلز سے نشر ہونے والا مواد تشدد پر اکسانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و امان کی صورتھال بھی خراب کر سکتا ہے۔وزیر اعلی نے یہ ہدایات بھارتی حکومت کے احکامات پر جاری کیے ہیں جس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ان تمام پاکستانی اور سعودی چینلز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جو بگیر اجازت اپنی نشرریات نشر کر رہے ہیں۔ بھارت کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری آر کے گوئل کی جانب سے جاری حکمنامے میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہمقبوضہ کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی چینلز کی نشریات نشر کر رہے ہیں جس کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف قانونا جرم ہے بلکہ اس سے وادی کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز کے قانون کی دفع11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قاون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔اس حکمنامے کے بعد محبوبہ مفتی نے بھارت میں پابندی کا شکار ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے 34 چینلز کی فہرست جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ان کے بارے میں اتوار تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ان چینلز کی فہرست میں پی ٹی وی اسپورٹس سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے بڑے نیوز اور تفریی چینلز شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کشمیر میں حکام کی جانب سے عوام کی آواز دنیا تک پہنچنے کی کوشش کو روکا گیا ہو بلکہ اس سے پہلے وادی میں بڑھتی ہوئی مزاحمت کے بعد انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو فیس بک، ٹوئتر اور واٹس ایپ جیسے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…