ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ہم آپ کے سب سے بڑے خریدار ہیں‘‘ یہ اہم کام بھی آپ نے کرنا ہے

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو لڑاکا اپاچی ہیلی کاپٹر اے ایچ -64 ای میں بلاک 2 اور 3 کی منفرد تبدیلیوں کے لیے 14 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز کا ٹھیکا دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی ریاست ایریزونا میں میسا کے مقام پر سعودی عرب کے ملکیتی ان ہیلی کاپٹروں کو جدید بنانے کا کام کرے گی اور توقع ہے کہ یہ کام یکم اپریل 2022ء تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

اس معاہدے کے تحت 24 اپاچی ہیلی کاپٹروں کو جدید بنایا جائے گا۔اس کے لیے سعودی عرب نے 39 لاکھ ڈالرز کی پیشگی رقم ٹھیکے کے وقت ادا کردی تھی۔ڈیفنس ورلڈ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ میں اس ٹھیکے کی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ اس کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل گارڈ اے ایچ -64 ای اپاچی ہیلی کاپٹروں کے دنیا میں سب سے بڑے خریدار ہیں۔وہ اپنے فلیٹ میں شامل ان ہیلی کاپٹروں کی تعداد ڈیڑھ سو تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اپاچی امریکی فوج کے زیر استعمال ایک بنیادی لڑاکا ہیلی کاپٹر ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…