جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی فوج نے وہ کام کردکھایا جو ہم150سال میں بھی نہ کرسکے،برطانوی جنرل پیٹرک نکولس نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)برطانوی فوج کے کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈ نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی 150 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اس کیلئے پاک فوج کریڈٹ کی مستحق ہے۔ پاکستان نے وزیرستان میں جو کامیابی حاصل کی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر فیلڈ آرمی لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک نکولس سینڈر نے پاکستان نے وزیرستان میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ہر معیار سے انتہائی غیرمعمولی ہے اور اس علاقے میں گزشتہ 150 سال کے دوران یہ انتہائی کامیاب ترین آپریشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی سپورٹ کر کے پاکستان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ پاکستان نے تما م ممالک کی مجموعی جانی قربانی سے زیادہ جانی قربانی پیش کی ہے۔اس تقریب کا اہتمام ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) نے پاکستانی ہائی کمیشن اور کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب سے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، ضمیر چوہدری اور سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی سپورٹ کر کے پاکستان کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سامعین کو بتایا کہ پاکستان نے تما م ممالک کی مجموعی جانی قربانی سے زیادہ جانی قربانی پیش کی ہے۔اس تقریب کا اہتمام ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز  نے پاکستانی ہائی کمیشن اور کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔ تقریب سے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، ضمیر چوہدری اور سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…