ٹورنٹو(نیوزڈیسک)خالصتان کی آزادی،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اقدام نے بھارت میں آگ لگادی، تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کو بھارت میں علیحدگی پسند خالصتان تحریک کی حمایت کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کو
خالصتان کے جھنڈوں اور خالصہ تحریک کے لیڈروں کی تصاویر والے فلوٹس سے سجایا گیا تھا۔ کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ خالصتان کے قیام کے لئے پر امن جدوجہد کی جانب دلانا ہے۔دوسری جانب جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتان کی آزادی سے متعلق تقریب میں شرکت پر بھارت نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اور کینیڈا سے احتجاج کیا ہے ۔۔