ہیلنسکی(این این آئی)فن لینڈ نے اپنے صد سالہ یوم آزادی کی مناسبت سے جاری ہونے والے یادگاری سکے پر سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے ننھنے شامی ایلان کردی کی وہ تصویر شائع کردی، جس میں ترکی فوجی ننھنے فرشتے نعش ہاتھوں میں اٹھائے نظر آ رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایلان کردی کی ساحل سمندر پر پڑی لاش کی تصاویر شائع ہونے پر عالمی سطح پر وسیع پیمانے کا ردعمل دیکھنے میں آیا جس میں شامی جنگ سے جان بچانے کی خاطر یورپ جانے کے خواہش مند مہاجرین سے اظہار یکجہتی کیا جاتا رہا ہے۔