پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز سوگیا اور پھر۔۔۔! حیرت انگیزواقعہ،مسافروں کے ہوش اُڑ گئے

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کا کپتان دوران پرواز خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا، جونیئر پائلٹ نے جہاز کو آپریٹ کیا، مسافروں نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر شکایت درج کرادی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کپتان نے دوران پرواز بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کے کپتان اور پالپا کے سابق صدرعامرہاشمی دوران پرواز سوتے رہے،

اس دوران فرسٹ آفیسر پرواز کو آپریٹ کرتے رہے جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔کپتان عامر ہاشمی کے بزنس کلاس میں نیند پوری کرنے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور انہوں نے کیبن لاگ میں اپنی شکایات درج کرادیں، مسافروں نے اپنی شکایات طیارے میں موجود سینئر پرسر نازنین حیدر کو درج کرائیں۔مسافروں نے کہاکہ ہم غیرمحفوظ ہیں، شکایتی بک میں ریمارکس کی کاپی اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ فرسٹ آفیسر یزدانی ٹرینی فرسٹ آفیسراسد علی سے طیارہ آپریٹ کراتے رہے۔ذرائع کے مطابق ٹرینی کپتان اسد علی کچھ ہی دنوں قبل میڈیکل گرانڈ ہونے کے بعد بحال ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔یاد رہے کہ قوانین کے مطابق پائلٹ بوقت ضرورت دس سے پندرہ منٹ کاک پٹ میں صرف اپنی سیٹ پر آرام کرسکتا ہے، اس کے علاوہ کسی قسم کی اجازت نہیں، جونئیر پائلٹ سے جہاز کو آپریٹ کروانا مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔یاد رہے کہ قوانین کے مطابق پائلٹ بوقت ضرورت دس سے پندرہ منٹ کاک پٹ میں صرف اپنی سیٹ پر آرام کرسکتا ہے، اس کے علاوہ کسی قسم کی اجازت نہیں، جونئیر پائلٹ سے جہاز کو آپریٹ کروانا مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…