بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

کوہاٹ ،دو افغان باشندے گرفتار ،کمسن لڑکوں کے ساتھ کیا کام کررہے تھے؟ انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ میں کمسن لڑکوں کے موبائل فون میں عریاں فلمیں ڈاؤن لوڈ کرکے جنسی فحاشی پرزبردستی آمادہ کرنے والے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے متاثرہ لڑکوں کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار دونوں ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں جن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان عریانی کے کسی واضح مادہ کے ذریعے نوخیز لڑکوں کو زبردستی جنسی ملاپ پر آمادہ کرنے میں مصروف عمل تھے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ شہر کے معروف تجارتی مرکز جناح پلازہ میں واقع عبید موبائل شاپس کے مالک افغان باشندے عمیر اور ابوبکرپسران میرزلی گزشتہ روز گاؤں کاہی ضلع ہنگو کے رہائشی دو کمسن لڑکوں کی موبائل فون کے میموری کارڈ میں جان بوجھ کر دھوکہ دہی سے عریاں فلمیں ڈاؤن لوڈ کرکے بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتے ہوئے جنسی فحاشی پر آمادہ کرنے کی کوشش میں انہیں زبردستی دکان کے اندر لے جارہے تھے  جنہوں نے واقعہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے موبائل میں ریسلنگ کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے جناح پلازہ میں واقع عبید موبائل شاپ میں گئے جہاں مسمی عمیر نے دوسری دکان پر جاکر انکے موبائل میں جان بوجھ کر دھوکہ دہی سے انہیں پھنسانے کیلئے غیر اخلاقی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی اور جب وہ دکان سے روانہ ہوئے تو سیڑھیوں سے اترتے وقت عقب سے آنے والے دوسرے نوجوان نے انہیں روک لیا اور ان سے زبردستی موبائل فون چھین کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے انکی موبائل کو چیک کرکے غیر اخلاقی ویڈیونکالنے پر انہیں زبردستی بدفعلی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے  جناح پلازہ میں واقع موبائل کی دکان پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی فعل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے متاثرہ لڑکوں سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان آپسمیں سگے بھائی ہیں جنکا تعلق افغانستان سے ہے اور جناح پلازہ میں انکے موبائل کی دکانیں ہیں جہاں وہ کمسن اور نوخیز لڑکوں کو اس قسم کے مختلف حربوں کے ذریعے جنسی فحاشی کی ترغیب میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ زیر حراست ان افغان باشندوں نے پاکستانی شناختی کارڈز بھی بنا رکھے ہیں جسکا گرفتار ملزمان نے بھی اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے بعد ازاں گرفتار دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی مقامی عدالت میں پیش کرکے انکا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور دوران تفتیش ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…