بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہر کی فہرست جاری ‘‘

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے پانچ جنوبی ایشیا میں ہیں ان میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور تاریخی شہر گوالیار پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی، بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ اور ممبئی شامل ہیں۔

یہ فہرست مرسر کی سالانہ ہیلتھ اینڈ سینی ٹیشن انڈیکس، اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیش کی رپورٹوں پر مشتمل ہے جس میں 2008 سے 2013 تک کے عرصے میں دنیا کے1600 سو منتخب شہروں کا جائزہ لیا گیا ،غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی صدرمقام نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار، تیسرے پر افریقی ملک ایتھوپیا کا دارالحکومت ادیس ابابا، چوتھے پر لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی اور پانچویں نمبر پر پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔ چھٹے نمبر پر لاطینی امریکہ کے ایک ملک، ہیٹی کاصدر مقام پورٹ او پرنس ، ساتویں درجیپر افریقی جزیرے مڈغاسکر کا شہر اینٹا نانارِیوو ، آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ، نویں پر وسط ایشیائی ملک آزربائیجان کا دارالحکومت باکو، اور دسویں پر بھارت ہی کا ایک اور شہر ممبئی ہے۔کسی شہر کے صاف ستھرا ہونے کا کیا پیمانہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے اس سلسلے میں عوامل کا تعین کیا ہے ۔جن میں ماحولیاتی آلودگی، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کا انتظام ، دھواں اور مضر صحت گیسوں کی سطح اور قدرتی آفات کے بعد آلودگی سے مسائل شامل ہیں،۔اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر عراق کا شہر بغداد، 12 ویں پر قازقستان کا شہر الماتے13 ویں درجے پر کانگو کا شہر برازاوِل، 14 ویں پر چاڈ کا شہر ندجیمینا اور 15 ویں نمبر پر تنزانیہ کا شہر دار لسلام ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…