جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

’’عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل‘‘ بجلی بلوں میں اب کونسی اضافی رقم عوام سے وصول کی جائے گی۔ ۔ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، چوری ہونے والے بجلی کا خسارہ عوام کوبھیجے گئے بجلی بلوں سے پورا کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

حکومت نے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گردشی قرضوں میں اضافے سے پریشان ہے یہ گردشی قرضے اس لئے بڑھے کیونکہ نیپرا نے چوری ہونے والی بجلی کے محصولات بجلی بلوں میں ڈالنے سے حکومت کو روک دیا تھا جو بجلی چوری کا خسارہ عوام سے بجلی بلوں میں اضافی بل بھیج کر پورا کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے اس اقدام کے بعد حکومت نےدائو کھیلتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو نیپرا کا انتظامی انچارج بنا دیا جبکہ نیپرا کا کام وزارت پانی و بجلی پر نظر رکھنا ہے،اس حکومتی اقدام کوعدالت میں چیلنج کر دیا گیا جس کے بعد حکومت نے ایک اور دائو کھیلتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل سے ایک قانون پاس کرایا ہے جس کے تحت نیپرا جس کا کام وزارت پانی و بجلی پر نظر رکھنا ہے پر لازم کر دیا گیا ہے کہ وہ وزارت پانی و بجلی کے ہر حکم پر من و عن عمل کرے۔اسد عمر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھیجے جانے والے بجلی بلوں سے اب نندی پور پاور پراجیکٹ کی چوری ، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بجلی چوری اور پاور پراجیکٹ جو کے تاخیر کا شکار اورزیر تعمیر ہیں ان پر آنے والے اضافی اخراجات بھی پورے کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…