لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا الیکشن کی تیاریوں کی جانب ایک اور قدم ،4ارب روپے کی لاگت سے بیروزگار نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ،محکمہ انڈسٹریز نے سمری منظوری کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے محکمہ انڈسٹریز کو ہنرمند نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ،
جس پرمحکمے نے قرضہ سکیم کی تفصیلی سمری منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوادی ہے، سکیم کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہنرمند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے،قرضوں کو 5لاکھ اور 10 لاکھ کے دو سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے،چھوٹے قرضے فراہم کرنے کی ذمہ داری مائیکروفنانس کمپنی پر ہوگی جبکہ 10 لاکھ تک کے قرضے پنجاب بنک کے ذریعے دیئے جائیں گے چھوٹے قرضے ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے بڑے قرضے ڈپلومہ گریجوایٹس کو دیئے جائیں گے،نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو کاروبار کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی بوٹ کیمپ بھی تشکیل دیا جائے گا جبکہ سکیم کو چلانے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی بنایا جائے گاچھوٹے قرضے فراہم کرنے کی ذمہ داری مائیکروفنانس کمپنی پر ہوگی جبکہ 10 لاکھ تک کے قرضے پنجاب بنک کے ذریعے دیئے جائیں گے چھوٹے قرضے ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے بڑے قرضے ڈپلومہ گریجوایٹس کو دیئے جائیں گے،نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو کاروبار کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی بوٹ کیمپ بھی تشکیل دیا جائے گا جبکہ سکیم کو چلانے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی بنایا جائے گاجس کے تحت شفاف طریقے نوجوانوں کوقرضے بلاسود فراہم کئے جائیں گے ۔