منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انتہاپسندہندو حکومت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پارکرگئی ،مہمان پاکستانی طلباکوبھی نہ بخشا

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آئی این پی) بھارت کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی دعوت پر نئی دلی پہنچنے والے 50 رکنی پاکستانی طالب علموں کے وفد کو بھارتی سرکاری کی مداخلت کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیرسرکاری تنظیم ‘‘روٹس ٹو روٹ’’ نے ‘‘ایکس چینج فور چینج’’ پروگرام کے تحت پاکستانی طالب علموں کے وفد کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی جس پر 11 سے 15 سال کی عمر کے طالب علموں پر مشتمل 50 رکنی وفد نئی دلی پہنچا

لیکن بھارتی وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد پاکستانی وفد کو غیرنصابی سرگرمیوں کے بغیر ہی واپس لاہور روانہ کردیا گیا۔پاکستانی وفد کو آگرا کا دورہ کرنا تھا جس کے بعد 4 مئی کو پاکستانی اور بھارتی طالب علموں کے درمیان پاکستانی سفارتخانے میں تجربات کے تبادلے سے متعلق پروگرام طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونا تھا تاہم طالب علموں کے پروگرام کو تنگ نظر بھارتی حکومت نے یہ کہہ کر منسوخ کرادیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث اس قسم کے پروگرامات کے لئے یہ وقت مناسب نہیں ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپل باغلے کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو پاکستانی وفد کے نئی دلی میں پہنچنے کے بعد این جی او کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ طالب علموں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لئے یہ وقت مناسب نہیں اس لئے پاکستانی طالب علوں کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔دوسری جانب ‘‘روٹس ٹو روٹ’’ این جی او نے پاکستانی وفد کے ادھورے دورہ بھارت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورے کے درمیان میں واپس جانا قابل افسوس ہے تاہم تمام طالب علموں اور ان کے ساتھ آنے والے اساتذہ کو بحفاظت طریقے سے واپس لاہور روانہ کردیا گیا ہے۔ این جی او کے بانی راکیش گپتا اور ٹینا وچانی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات جلد بہتر سطح پر آنے کے بعد آئندہ ایک یا دو ماہ میں پاکستانی وفد کو دوبارہ دورہ بھارت کی دعوت دی جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…