اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ رواں سال حج اور عمرہ کے لیے آنے والے مسلمانوں سے 13 ڈالرز سے زائد فیس وصول نہیں کی جائے گی، سعودی عرب نے عازمین حج کو سہولیات دینے کے لیے اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اس نئی پالیسی کا مقصد عازمین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ مسلمان دنیا بھر سے بڑی تعداد میں یہاں آ
کر یہ مبارک سعادت حاصل کر سکیں۔ نائب ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے زیر صدارت کونسل آف اکنامک افیئرز اینڈ ڈویلپمنٹ عمرہ زائرین اور عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ تاکہ دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کو حج و عمرہ کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور وہ اطمینان کے ساتھ حج اور عمرے کی سعادت حاصل کریں۔