اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے بھارت کو اہم اسٹریٹجک بندرگاہ چاہ بہار کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کردی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران نے حال ہی میں بھارت سے کہا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں اہم سٹریٹجک بندرگاہ چاہ بہارکے کا انتظام سنبھال لے۔
ایران نےبھارت کو بندرگاہ کے انتظامی حقوق 2 سال کے لیے دینے کی پیش کش کی ہے واضح رہے کہ چاہ بہار بندرگاہ کی تعمیر کے دوسرے مرحلے جس کے لیے بھارت 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہےکیلئے بھارت ایران مذاکرات جاری ہیں ۔خیال رہے کہ ایرانی علاقے چاہ بہار میں قائم کی جانے والی بندرگاہ کو گوادر بندرگاہ کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مگر گوادر بندرگاہ گہرے پانیوں کے باعث عالمی تجارت کیلئے زیادہ موزوں اور بہتر قرار دی گئی جبکہ چاہ بہار بندرگاہ کے پانی چٹانوں اور پتھروں سے بھرے پڑے ہیں جس کے باعث اسے گوادر کے مقابلے میں لانے کیلئے کئی سال مزید درکار ہونگے۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو بھی چاہ بہار میں مبارک حسین پٹیل کے فرضی نام سے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر رہ رہا تھا جہاں سے وہ پاکستان میں دہشتگردوں سے رابطے اور سہولت کاری کے علاوہ ہدایت دیتا تھا۔ گوادر کے مقابلے میں لانے کیلئے کئی سال مزید درکار ہونگے۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو بھی چاہ بہار میں مبارک حسین پٹیل کے فرضی نام سے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر رہ رہا تھا جہاں سے وہ پاکستان میں دہشتگردوں سے رابطے اور سہولت کاری کے علاوہ ہدایت دیتا تھا۔