جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں مہاجرین کے کیمپ پر خود کش حملہ،30 سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آئی این پی) شام کے سرحدی علاقے میں مہاجرین کے کیمپ پر داعش کے 5 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے ہساکی میں داعش نے سرحد کے قریب قائم مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں 300 سے قریب مہاجرین عارضی طور پر مقیم تھے

5 خودکش حملہ آوروں نے عارضی بستی میں داخل ہوتے ہوئے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکوں سے اڑانا شروع کیا جس کے بعد کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کے مطابق ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے کیمپ میں داعش کے زیرتسلط شہروں موصل اور رقہ سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہونے والے افراد مقیم تھے جنہیں منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جب کہ 30 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کے وقت 5 خودکش حملہ آوروں کے علاوہ مزید مسلح افراد بستی کے باہر موجود تھے اور دھماکوں کے بعد شامی ڈیموکریٹک فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کا امکان ہے۔ شامی حکام کاکہناہے کہ مہاجرین کے کیمپ میں داعش کے زیرتسلط شہروں موصل اور رقہ سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہونے والے افراد مقیم تھے جنہیں منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا جب کہ 30 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کیمپ کو نشانہ بنائے جانے کے وقت 5 خودکش حملہ آوروں کے علاوہ مزید مسلح افراد بستی کے باہر موجود تھے اور دھماکوں کے بعد شامی ڈیموکریٹک فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس سے کئی شہری ہلاک ہونے کازیادہ خدشہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…